NPG Media

انسٹاگرام پر ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹ کو واپس لانا اب ممکن

نیویارک: فوٹو شیئرنگ مقبول ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارف اپنی ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز کو واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام میں یہ بڑی تبدیلی گزشتہ ہفتے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت صارفین اب باآسانی اپنی ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس کو کسی وقت بھی واپس لا سکتے ہیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اکثر اوقات ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پسندیدہ پوسٹس ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور صارف کے پاس اپنی ان پوسٹس کوایپ میں واپس لانے کا کوئی بھی آپشن موجود نہیں تھا۔

تاہم انسٹاگرام کے اس نئے ‘ریسینٹلی ڈیلیٹڈ’ فیچر کے ذریعے دنیا بھرمیں موجود تمام صارفین اپنی ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو فوری ری کور کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے پہل اپنی انسٹاگرام ایپ کو اپڈیٹ کرنا ہوگا اور کے بعد انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد صارف کو ‘ریسینٹلی ڈیلیٹ’ کا آپشن نظر آئے گا جس کو کلک کرنے پرڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آ جائیں گی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal