NPG Media

آزاد کیے گئے 90 فیصد طالبان دوبارہ میدان جنگ میں اتر چکے ہیں، افغان وزیر خارجہ

فائل فوٹو

کابل(این پی جی میڈیا)  افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدےکے تحت حکومت کی جانب سے آزاد کردہ 90 فیصد طالبان قیدیوں کو دوبارہ میدان جنگ میں اتار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے طالبان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کیجانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ طالبان القاعدہ اور دوسرے عالمی دہشت گرد گروہوں سے تعلقات بھی قائم کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال فروری میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا لیکن انہیں دوبارہ میدان جنگ میں جانے سے روکنا بنیادی شرائط میں شامل تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal