NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ،جنوبی افریقی ٹیم 201پر آئوٹ

تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

راولپنـڈی :دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو 72رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز شروع کردی ہے اور عمران بٹ ایک مرتبہ پھر اپنی قابلیت ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے  اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسر ا روز ہے اور مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے 106 رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 114 کے مجموعے پر پروٹیز کپتان کوئنٹن ڈی کوک شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 29 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔حسن علی نے اب تک 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

 

قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 272 رنز بنائے تھے جس میں فہیم اشرف 78 اور بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے انرج نورجی نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal