NPG Media

گلوکار بلال سعید کا اپنے بھائی او ر بھابھی پر تشدد کی ویڈیو وائرل

لاہور: نامور گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈولفن پولیس کے مطابق رضا سعید کی جانب سے 15 پر کال موصول ہوئی کہ اس کی بیوی پر بلال سعید نے تشدد کیا ۔کال پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو بلال سعید گھر سے نکلے اور اپنے بھائی کو تھپڑ دے مارا،بلال سعید نے اپنے بھائی رضا سعید اور اپنی بھابھی سے جھگڑا کیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید اپنی بھابھی پربھی تشدد کر رہے ہیں۔ڈولفن ٹیم نے دونوں پارٹیوں کو تھانہ سندر کے حوالے کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں کا ہے جس کی ویڈیو اب وائرل ہوئی ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal