NPG Media

جنوبی افریقہ کی ٹیم بہترین ہے فائٹ بیک کرسکتی ہے: مصباح الحق

فائل فوٹو

لاہور: ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹیم نے مشکل صورتحال سے فائٹ کیا لیکن راولپنڈی میں کنڈیشنز تھوڑی تبدیل ہوں گی۔ کوشش ہوگی جو غلطیاں ہوئیں انہیں نہ دہرائیں کیونکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بہترین ہے فائٹ بیک کرسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کوشش ہوگی راولپنڈی ٹیسٹ جیت کر سیریز جیتیں ، راولپنڈی ٹیسٹ کی فائنل الیون کا فیصلہ آخری دن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے اگر ضرورت پڑی تو راولپنڈی ٹیسٹ میں تبدیلی کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ہارنے کے بعد جو باتیں چل رہی تھیں اس سے کوئی غرض نہیں ، اس وقت پوری توجہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حارث رؤف بہت اچھی بالنگ کر رہے ہیں ، حارث رؤف باؤلنگ میں بہتری لا رہے ہیں وہ مزید بہتر ہو رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ فرسٹ کلاس میں راولپنڈی کی پچ کافی گرین ہوتی ہے ، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جو پچ بن رہی ہے اسے دھوپ لگ رہی ، ٹیسٹ میچ سے ایک دن قبل تک لگ رہا ہے پچ کافی ڈرائی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تبریز شمسی رسٹ سپنر ہیں، ڈرائی کنڈیشن میں رسٹ سپنر کافی خطرناک ہوتا ہے۔ کراچی ٹیسٹ میں اسپنرز کو پاکستان نے اچھا کھیلا ، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بھی ہماری یہی کوشش ہوگی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ حسن علی کو ایک میچ میں جج کرنا زیادتی ہے، حسن علی کم بیک کر رہے ہیں، ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پر ہرگز لوڈ نہیں ڈال رہے۔ فزیوتھراپسٹ شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کو دیکھ رہے ہیں ، ایسی کوئی بات نہیں کہ شاہین شاہ پر ورک لوڈ زیادہ پڑ رہا ہے اور اسے کھیلا رہے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ کی جیسی فارم لگی ہوئی ہے اس کا ٹیم میں نہ ہونا فرق تو ڈالے گا ، محمد حفیظ کو یاد کریں گے لیکن یہ کسی اور کیلئے بھی ایک موقع ہے۔ کوشش ہے ہر کھلاڑی کو مکمل موقع دیا جائے تاکہ وہ ٹیم میں جگہ بنا سکے۔

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal