NPG Media

ٹی 20سکواڈ کا اعلان، ٹیم سے ڈراپ کرنے پر حفیظ کا ردعمل سامنے آگیا

mohammad hafeez
فوٹو:فائل

لاہور(این پی جی میڈیا)جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اس سیریز میں بڑے بڑے نام ڈراپ کردیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین پرفارمنس دکھانے والے محمد حفیظ بھی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں، ان کی فارم پر شک نہیں تاہم حفیظ بائیو سکیورببل کیلئے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے، محمد حفیظ سے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا وہ 3 فروری کو جوائن نہیں کرسکتے۔

ادھر آل رائونڈر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے ٹیم سکواڈ کی تصویر لگاتے ہوئے آیت لکھی ہے جس کا ترجمہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal