NPG Media

حریم نے مفتی قوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان کے معروف مذہبی سکالر اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو لیک کردی۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لیے ڈانس کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی حریم شاہ کی جانب سے مفتی قوی کی ایک ویڈیو لیک کی گئی تھی جس میں ایک لڑکی انھیں تھپڑ مار کر کمرے سے بھاگ جاتی ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اس حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی وی پروگرام کیلئے حریم شاہ اور مجھے کراچی بلوایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal