NPG Media

کپل نے اپنا شو بند ہونے کی اصل وجہ بتادی

ممبئی: چند روز قبل بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کو بند کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی مختلف وجوہات بتائی جارہی تھیں تاہم اب شو کے میزبان کپل شرما نے خود ہی وجہ بتادی ہے۔

شو کے میزبان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر شو کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے جیسے ہی ملک میں وبا پر کنٹرول پا لیا جائے گا وہ شو کو دوبارہ شروع کر دیں گے۔

خیال رہے کہ اپنے ایک چاہنے والے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ اُن کے گھر میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے اور وہ اس سلسلے میں مصروف ہیں۔

 

خیال رہےکہ ‘دی کپل شرما شو’ کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا اور اس کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں ہوتا ہے۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal