NPG Media

سام سنگ کا ‘سستا ترین’ گلیکسی فون متعارف

سیئول: سام سنگ نے اپنا سستا ترین گلیکسی فون اے 02 متعارف کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں کمپنی نے گلیکسی اے 02 ایس پیش کیا تھا جو دسمبر میں پاکستان میں متعارف کرایا گیا اور اس کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔

اب اس کا مزید سستا ورژن گلیکسی اے 02 کی شکل میں تھائی لینڈ میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔

تاہم یہ فون گلیکسی اے 02 ایس جیسا ہی دکھتا ہے، بس اس کی بیک پر ایک کیمرا کم کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پل ایل سی ڈی ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جس میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو کیمرا موجود ہے، جبکہ گلیکسی اے 02 ایس میں ان دونوں کے ساتھ ایک 5 میگا پکسل کیمرا بھی موجود ہے۔

گلیکسی اے 02 میں میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6739 ڈبلیو پراسیسر دیا گیا ہے جو اوکٹا کور ہے۔

فون میں 3 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج بھی دی گئی ہے جس میں مزید اضافہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے کیا جاسکتا ہے۔

اے 02 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو 2 سے کیا گیا ہے۔

فون کے اندرونی حصے میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ ہی 7.75 چارجنگ سپورٹ بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس فون کی قیمت تھائی لینڈ 2999 تھائی بھات (16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے دیگر ممالک میں فون کی دستیابی کے حوالے سے فی ؒالحال اعلان نہیں کیا گیا، مگر امکان ہے کہ جلد یہ پاکستان سمیت دیگر مارکیٹوں میں دستیاب ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal