NPG Media

حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی مداحوں میں مقبول

کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کی مقبول ترین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی اداکاری کے بعد کیرئیر کی پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو ریلیز کیا گیا ہے جسے صرف ایک دن میں ہی 1 ملین سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔

حدیقہ کیانی کی اس خوبصورت قوالی کی موسیقی معروف طبلہ نواز استاد دلدار حسین نے ترتیب دی ہے، ویڈیو کی ہدایات عبداللہ حارث نے دی ہیں اور اس قوالی کو پروڈیوس کرنے والے میاں یوسف صلاح الدین ہیں۔

قوالی ریلیز کرنے کے بعد حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔

حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی پہلی قوالی کے چند مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میری پہلی قوالی ’جانے اس دل‘ کو چند گھنٹے قبل ہی ریلیز کیا گیا ہے جبکہ اس قوالی کے لیے مجھے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کی دھن ترتیب دینے والے طبلہ نواز استاد دلدار خان کا تعاون لینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ طبلہ ماسٹر نے خود اس قوالی کو تحریر کیا ہے اور اس قوالی کے اندر اسلوب کی خوبصورتی کو بھی شامل کیا ہے۔

آخر میں گلوکارہ نے اپنے قوالی کو ملنے والی مقبولیت پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حدیقہ کیانی نے 3 گھنٹے قبل شئیر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ 9 گھنٹے قبل شئیر کی گئی ان کی قوالی کو 1 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور یوٹیوب پر بھی نمبر ون ٹرینڈنگ پر ہے۔

حدیقہ کیانی نے مداحوں کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس قوالی کے جاری ہونے کے بعد سے آپ سب اپنی پوری ٹیم کو جو محبت بھیج رہے ہیں وہ بے مثال ہے۔

یاد رہے کہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے بعد اداکاری کی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں رواں ماہ ہی حدیقہ کیانی نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے، اُن کا پہلا ڈرامہ ’رقیب سے‘ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal