NPG Media

ٹرمپ کے مواخدے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش، ٹرائل کا آغاز 9 فروری سے ہوگا

واشنگٹن (این پی جی میڈیا) امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ایوان نمائندگان کے 9 اراکین پیر کی شام امریکی سینیٹ میں آئے اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرائل کے مطالبے کی دستاویز فراہم کی۔

مواخذے کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کیے جانے کے بعد سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 9 فروری سے ہو گا۔ امریکی سینیٹ کی جانب سے مواخذے کی دستاویز قبول کرنےکے بعد ٹرمپ وہ واحد صدر بن گئے جنہیں ایک بار پھر ٹرائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal