NPG Media

جنوبی افریقہ ٹاپ ٹیم ہے ، اسے آسان نہیں لیں گے: بابر اعظم

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹاپ ٹیم ہے ، اسے آسان نہیں لیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ماضی کی باتوں کو بھول کر آگے کا سوچ رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ سائوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے ، جنوبی افریقہ کے خلاف کل کے میچ کے لئے پلان بنا لیا ہے۔ لڑکے پُر اعتماد ہیں ، کل کے میچ کے لئے بہت محنت کی ہے ۔ کوشش کریں گے کہ نتائج اپنے حق میں لائیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ اظہر علی ، رضوان اور فواد عالم فارم میں ہیں ، کپتانی میں کبھی جارحانہ انداز اپنانا پڑھتا ہے۔ کراچی میں وکٹ سلو ہے ، ہر کھلاڑی کی پریکٹس دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوم گرائونڈ کا فائد اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اچھا کریں گے تو جیتیں گے برا کریں گے تو ہاریں گے ۔ شائقین کی کمی بہت محسوس ہوگی وبا کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے آئے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں ۔ نوجوان کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ جلد سے جلد سیکھیں گے تو انھیں فائدہ ہوگا ، نوجوان کرکٹرز کو ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق بتانا ہوگا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں انجری کے باعث کپتان بابر اعظم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں کھیل نہیں سکے تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal