NPG Media

امن معاہدہ :افغان طالبان نے جوبائیڈن انتظامیہ کو خبردار کردیا

واشنگٹن : ملاعبد الغنی برادر نے بائیڈن انتظامیہ کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ اگر امریکا نے فوجی واپس نہ بلائے تو پھر اہم فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ افغان طالبان کے نائب سربراہ نے اایک انٹرویو دیا ہے جس  میں کہا گیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والا امن معاہدہ ابھی تک مثبت سمت میں جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مطابق امریکا نے 14 مہینے کے اندر تمام افواج واپس بلانی ہیں، ابھی تک امریکا 5 ملٹری بیس خالی کرچکا ہے اور فوجیوں کی تعداد 8600 تک کم ہوگئی ہے۔

ملا برادر نے کہا کہ فوجیوں کے انخلا کا عمل جاری ہے تاہم غیر ملکی افواج کا مقررہ وقت پر افغانستان سے انخلا مکمل نہ ہونے کی صورت میں ہمیں اہم اور ضروری فیصلے کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے تاکہ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے جس کے بعد جو بائیڈن کی جانب سے جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص افغانستان کے لیے نئی پالیسی کا اعلان بھی ہونے والا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal