NPG Media

ٹک ٹاک نے آن لائن رقوم کی ادائیگی کی سہولت فراہم کر دی

بیجنگ: ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کی بڑی مشکلات کو حل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب کمپنی کی جانب سے رقوم کی ادائیگی آن لائن طریقے سے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان ٹک ٹاک کے سربراہ بائٹ ڈانس نے اپنے ایک اعلان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ہماری کمپنی نے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کے لیے خود کو ڈوین پے سروس سے منسلک کیا ہوا ہے ، اس کے ذریعے صارفین کو والٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

ٹک ٹاک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کمپنی امید کرتی ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے حالیہ اقدام سے ان کو رقوم کی ادائیگی میں آسانی ہو گی اور کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ابھی فی الحال یہ سروس صرف ہمارے ملک چین کے صارفین کیلئے ہی میسر ہو گی ، اس کے بعد بتدریج اسے دنیا بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔

بائٹ ڈانس نے کہا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے اس سروس کی فراہمی کے بعد صارفین کسی قسم کی بھی اشیا کو خرید سکیں گے ۔ ان کی ادائیگی کے لیے انہیں صرف آرڈر کرنا پڑے گا ، ان کے اکاؤنٹ میں موجود رقم خود بخود چیزیں فروخت کرنے والے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائیں گی۔

ٹک ٹاک کے سربراہ کی جانب سے ایک اور اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں انہوں نے صارفین کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ٹک ٹاکر اچھی ویڈیو بنائے گا اسے اب اشتہارات اور رقوم کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal