NPG Media

حریم شاہ نے بالآخر مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی اصل وجہ بتا دی

لاہور :حریم شاہ نے با لآخر مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی اصل وجہ بتا دی، اس سے قبل حریم شاہ نے عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی تھی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی غلط حرکتیں کر رہے تھے اور انھوں نے ہمارے ساتھ نازیبا گفتگو کرنا شروع کی ہوئی تھی۔ حریم نے کہا ہم اس کو برداشت کر رہے تھے، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا جس کے بعد میں نے اپنی دوست کیساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ مارا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کیساتھ ایسا سلوک کرنے کا بالکل افسوس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی باتیں سن کر آپ خود فیصلہ کریں کہ ایسا کرنا چاہیے تھا یا نہیں۔

دوسری جانب مفتی عبد القوی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت چائے پی رہا تھا کہ اچانک دو لڑکیاں آئیں اور تھپڑ مار کر بھاگ گئیں۔

انہوں نے کہا میں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، مفتی عبد القوی نے کہا سانپ سانپ ہی ہوتا ہے جتنی مرضی دوستی کر لو۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal