NPG Media

مفتی عبدالقوی کو ٹک ٹاکر نے تھپڑ رسید کردیا

اسلام آباد: پاکستان کے متنازعہ ترین کرداروں میں سے ایک مفتی عبدالقوی کو ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھپڑ مار دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی کسی ہوٹل کے کمرے میں بیڈ پر بیٹھ کر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے ساتھ کمرے میں موجود سرخ کپڑوں میں ملبوس خاتون انہیں تھپڑ رسید کردیتی ہے۔ خاتون سے تھپڑ کھانے کے بعد مفتی عبدالقوی ہکا بکا رہ جاتے ہیں۔

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی خاتون کی فی الحال شناخت سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی ویڈیو میں اس کی شکل واضح ہورہی ہے، یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ خاتون نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا۔

تاہم ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ باقاعدہ منصوبہ بنا کر تھپڑ مارا گیا ہے کیونکہ ویڈیو بنانے کیلئے کوئی شخصیت وہاں پہلے سے موجود ہے اور جس طریقے سے خاتون ایک ہی تھپڑ مار کر وہاں سے ہٹی ہے اس سے بھی یہی لگتا ہے کہ یہ سستی شہرت کا ایک اور ذریعہ ہوسکتا ہے۔

اس سارے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون جس کا چہرہ واضح نہیں وہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک چینی خاتون کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے تھے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal