واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب صدر نے پاکستانی نژاد سلمان احمد کو اپنی خارجہ پالیسی کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سلمان احمد کو امریکی وزارت خارجہ میں بطور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔
اس سے قبل جو بائیڈن ایک اور پاکستانی کو اپنی ماحولیات کی ٹیم میں اہم عہدہ تفویض کرچکے ہیں۔
سلمان احمد اس سے قبل سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اسٹریٹجک پلاننگ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔۔