NPG Media

بھارت نے83لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دے دی

نیودہلی: انڈیا میں حکومت نے 45 کروڑ مالیت کے 73 لڑاکا اور 10 تربیتی طیاروں کو خریدنے کی منظورے دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈیا کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بارے میں ٹویٹ کی کہ ایل سی اے تیجاس آنے والے سالوں میں انڈین ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں کی ریڑھ کی ہڈی ہوگا۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایل سی اے تیجاس میں نئی ٹیکنالوجی ہے، جس میں زیادہ تر کا استعمال (انڈیا میں) پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان طیاروں کا معاہدہ انڈیا کی دفاعی صنعت میں بڑا قدم ہے۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے سے ملک میں نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان حکومت کا کہنا تھا کہ 73 تیجاس ایل سی اے لڑاکا طیارے انڈین ایئرفورس کی ضروریات پوری کرنے میں کام آئیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal