NPG Media

سام سنگ کا نیا انوکھا ٹی وی، بیک وقت 4 پروگرام دیکھنا ممکن

 

لاس ویگاس: 11 جنوری سے شروع ہونے والی سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش میں سام سنگ کا نیا انوکھا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی بھی پیش کیا جارہا ہے۔ اس ٹی وی پر ایک وقت میں چار پروگرام دیکھے جاسکیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایل ای ڈی ٹی وی 110، 99 اور 88 انچ کے حجم میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت خریدار کو دنگ کردینے والی ہے۔

خیال رہے کہ اس نئے ٹی وی کو جنوبی کوریا میں دسمبر 2020 میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا مگرعالمی سطح پر اسے اب متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس کے تینوں ورژن میں 4 کے ریزولوشن ہوگی اور کمپنی کے مطابق جنوبی کوریا سے باہر دیگر ممالک میں رواں سال کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

 

مائیکرو ایل ای ڈی ایسی نئی اسکرین ٹیکنالوجی ہے جو ایل سی ڈی کی بجائے او ایل ای ڈی کے قریب ہے۔ جس میں مالی بلیک لیول اور ہائی بڑائٹنس فراہم کی جاتی ہے۔ کیونکہ اس میں لاکھوں ننھے ایل ای ڈیز براہ راست تصویر کو بناتے ہیں۔

آسان الفاظ میں سمجھ لیں کہ 110 انچ کا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی کچھ ایسا ہی ہے جیسے بنیادی طور پر 55 انچ کے 4 ٹی وی کو اکٹھا کردیا جائے۔

ٹی وی میں 5.1 چینیل ساؤنڈ سسٹم دیا گیا ہے۔ یہ ساؤنڈ سسٹم ایک انوکھے فیچر سے لیس ہے، وہ لوگوں کی حرکت کو اسکرین پر ٹریک کرکے آواز کو اس جانب پھینکتا ہے۔

جہاں تک پکچر کوالٹی کی بات ہے تو وہ او ایل ای ڈی سے بھی بہتر ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں چھوٹے مائیکرو ایل ای ڈیز کو بھی تیار کیا جائے گا جن کی قیمت کچھ حد تک کم ہوگی۔

تاہم عالمی سطح پر مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی کی دستیابی کی صورت میں قیمت کیا ہوگی ابھی اس بارے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal