NPG Media

اشنا شاہ کی نئی تصاویر شیئر،مداحوں نے طعنے دینا شروع کردیے

کراچی :اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اپنی  کچھ نئی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ان کے حسن کی تعریف کی، وہیں کئی افراد نے  انہیں دوبارہ وزن بڑھ جانے کا طعنہ بھی دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

 

اشنا شاہ نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

 

اداکارہ کی تصویر جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔کئی افراد نے اداکارہ کے سٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

بعض مداحوں نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔

اشنا شاہ کی جانب سے  ایک خاتون کو جواب  دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہوں  اور جب مجھے احساس ہوگیا کہ میرا وزن بڑھ گیا ہے تو میں خود ہی اسے کم کردوں گی۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal