NPG Media

سام سنگ نے ‘دی فریم’ نامی نئے اسمارٹ ٹی وی کا اعلان کردیا

سیؤل: سام سنگ نے منفرد اسمارٹ ٹی وی کا 2021 ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ا سمارٹ ٹی وی پہلے ورژن سے زیادہ بہتر ہوگا۔

سام سنگ کی جانب سے آج صبح یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فلیگ شپ (QN900A) 8K اور 4K (QN90A) ٹی وی میں نیو QLEDٹیکنالوجی متعارف کروارہا ہے۔

کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے OLED TVs میں روشنی کا ایک نیا ماخذ کوانڈم منی ایل ای ڈی بھی متعارف کروارہا ہے۔ روشنی کے اس نئے ماخذ کو کمپنی کی کوانڈم میٹرکس ٹیکنالوجی اور نیو کوانڈم پروسیسر کے ذریعہ کنٹرول کیا جائے گا۔

2017 میں سام سنگ کی جانب سے دی فریم نامی ٹی وی آرٹ پینٹنگ کی شکل میں تیار کیا گیا تھاجسے ضرورت پڑنے پر خوبصورت پینٹنگ میں بھی تبدیل کیا جاسکتا تھا۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا ورژن پہلے ٹی وی ورژن سے زیادہ بہتر ہوگا۔

سام سنگ کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے اضافے سے تاریک علاقے روشن اور روشن علاقے مزید روشن ہوجائیں گے۔ خصوصیات کے لحاظ سے سام سنگ کا نیو QLED 8K اور 4K سام سنگ ہیلتھ، اسمارٹ ٹرینر جیسی سہولیات فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کو فی الحال پوشیدہ رکھا گیا ہے جو کہ رواں سال میں کسی بھی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal