NPG Media

گلوکار سلمان احمد کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری

ویب ڈیسک : اداروں پر تنقید کرنے پرایف آئی اے نے گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیج دیا ہے، سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا ہے۔ گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سرکاری ملازمین کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ لگے گا،حکم نامہ جاری

گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں. رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal