NPG Media

زوردار بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بادل برس پڑے،بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے ہی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم چند لوگ معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بھی بارش جبکہ نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، سخی حسن، منگھوپیر، نیوکراچی، بفرزون، شادمان ٹاؤن میں بھی بادل برسے۔

دوسری جانب لاڑکانہ،میرپور خاص اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ابر کرم برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے سسٹم میں اب بھی شدت برقرار ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،،ملتان میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal