NPG Media

وزیراعظم شہبازشریف کا چوہدری نثارعلی خان کو ٹیلی فون

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز کا سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کےدرجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔سابق وزیر داخلہ نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

 

چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل ٹریفک حادثےمیں جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 ، این اے 63 اور پی پی 10 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا مگر انہیں قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے تحریک انصاف کے امیدوار نے شکست دی تھی تاہم پی پی 10 راولپنڈی سے وہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal