NPG Media

پنجاب ضمنی الیکشن، پرُجوش انتخابی مہم اختتام پذیر

ویب ڈیسک: پنجاب کے 20 حلقوں کا انتخابی معرکہ تخت لاہور کا فیصلہ کرے گا کہ حمزہ شہباز کا راج جاری رہے گا یا پھر تبدیلی آئے گی۔

ضمنی الیکشن کے لیے پُرجوش انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کیں۔ پرُجوش انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، اب اتوار کو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی مقبولیت کا امتحان ہوگا، جس میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔

پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97، جھنگ میں 125،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ساہیوال میں پی پی 202، پی پی 217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفرگڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal