NPG Media

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

عیدالاضحیٰ سے قبل دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر براستہ ملتان، فیصل آباد ، لاہور پہنچے گی،  جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کو لاہور سے صبح 11 بجکر 30 منٹ پر براستہ فیصل آباد ، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal