NPG Media

مراکش ، اسرائیل کا صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک: ایک عہدیدار نے بتایا کہ مراکش اور اسرائیل نے پیر کو صنعتی تعاون اور پانچ شعبوں میں شراکت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش کے وزیر صنعت نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج صبح میں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے دو طرفہ صنعتی تعاون کے امکانات پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ٹیکسٹائل ، فوڈ انڈسٹریز ، گرین ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مراکش اور اسرائیل نے رواں ماہ کے شروع میں امریکی تعاون سے تعلقات معمول پر لانے پر اتفاق کیا تھا۔

امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس تعلق کے قیام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کو تقویت ملے گی، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ قدم مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر ہی یہ اطلاع دی تھی کہ امریکہ نے اس کے جواب میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کر لی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں برس اگست میں اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔ دونوں ممالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ تعلقات کو معمول پر لائیں گے۔

بحرین نے بھی 15 ستمبر کو ؤائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے یو اے ای کے ساتھ مل کر معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین ، دوسرے اور تیسرے عرب ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal