واشنگٹن:(این پی جی میڈیا) امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ہو رہے مظالم پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں نسل کشی قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میانمار حکومت روہنگیا کے مسلمانوں کی ایک منظم طریقے سے نسل کشی کر رہی ہے۔
انٹونی بلنکن نے امریکی ہولوکاسٹ میموریل میوزیم میں تقریر کے دوران کہا کہ میانمار کی فوج کی جانب سے مذہبی اقلیت کے خلاف منظم اور وسیع مظالم کے مضبوط شواہد کی بنیاد پر تصدیق ہوئی ہے۔