کیف:(این پی جی میڈیا) یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ انربودار پر روس نے بمباری شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہر انربودار کے جوہری پلانٹ پر روسی فوج نے بمباری شروع کر دی جس کے بعد جوہری پلانٹ کی عمارت میں آگ بڑھک اٹھی۔
میئر انربودار نے جوہری پلانٹ میں آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ میں نیوکلئیر خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔