NPG Media

افغان طالبان نے اقوام متحدہ میں نمائندگی کے لیے درخواست دے دی

نیویارک:(این پی جی میڈیا) افغان طالبان نے سابق صدر اشرف غنی نواز سفیر کے اقوام متحدہ میں مستعفی ہونے کے بعد نمائندگی کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق 15 اگست کو افغانستان کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کے باوجود ابھی تک کسی ملک نے ان کو تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے موجودہ افغان حکومت اور سابق حکومت کے طعینات کردہ سفیروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آنے شروع ہو چکے تھے۔

لیکن اب اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا تھا کہ افغان سفیر غلام اسحٰق زئی نے 15 دسمبر کو اپنی نشست خالی کردی ہے اور اس حوالے سے ان کا خط گزشتہ روز موصول ہوا تھا۔

طالبان کے رہنما اور اقوام متحدہ میں سفیر کی حیثیت سے نامزد سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ یہ نشست اب افغانستان کی نئی حکومت کو ملنی چاہیے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی تنظیم کے تشخص کا معاملہ ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کی ملک میں خود مختاری ہے۔

قبل ازیں رواں ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے قرار داد منظور کی تھی لیکن اس فیصلے کو مؤخر کردیا تھا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal