NPG Media

براہ راست امداد کے  لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، امریکی مشیر صدر

واشنگٹن:(این پی جی میڈیا) امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر برائے قومتی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کے لیے اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ امریکا اتحادیوں اور UN کے ساتھ مل کر افغانستان کی معشیت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھی افغانی عوام اور افغانی معشیت کو بہتر کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طالبان اورحقانی نیٹ ورک سے تعلقات پر واضح طور پرابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، اس بنیاد پر پاکستان کا افغانستان میں کیسا کردار رہا اس حوالے سے بھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal