NPG Media

روس نے چینی طرز پر مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک لانچ کرنے کا اعلان کردیا

ماسکو: روس نے چینی طرز پر مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

روسی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق حکومت کے زیر اثر سب سے بڑی انرجی کمپنی گیزپروم گروپ سے منسلک ملک کی نامور میڈیا کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے گروپ سی ای او ایلیگژنڈر زہاروف کا کہنا ہے روسی ویڈیو شیئرنگ ایپ جس ادارے کی مدد سے تیار کی گئی ہے اس کی مالک صدر ولادی میر پوٹن کی مبینہ بیٹی کترینہ تیخونوف ہیں۔

ایلیگژنڈر زہاروف نے مزید بتایا کہ ان کی میڈیا کمپنی نے ’یا مولوڈیٹس‘ کے نام سے سروس بھی خرید لی ہے، روسی بلاگرز کے لیے ویڈیو سروس منصوبے کو جلد تخلیق کیا جائے گا تاہم یہ منصوبہ آئندہ 2 سالوں میں مکمل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گیزپروم کے ماتحت روس کا سب سے بڑا میڈیا نیٹ ورک ہے، جس میں متعدد ریڈیو اسٹیشنز اور میڈیا چینلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گیزپروم گروپ کا شمار روس کی نیم سرکاری انرجی کارپوریشن میں بھی ہوتا ہے۔

رواں مہینے کے اوائل میں کمپنی کے سی ای او نے سوشل میڈیا کی دوسری مقبول ترین ایپ یوٹیوب کی طرز پر بھی 2 ویب سائٹس لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 2 سال میں مکمل کی جائیں گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal