NPG Media

حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں کی تعداد میں اضافہ کر لیا: حسن نصراللہ

تہران: ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا تنظیم حزب اللہ کے موجودہ سربراہ حسن نصراللہ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے گروپ کے پاس پچھلے سال سے دو گنا زیادہ گائیڈڈ میزائلوں موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسن نصراللہ نے بیروت میں واقع المیادین ٹی وی کو 2020 کے اختتام پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گروپ میں اسرائیل اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بے شمار رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود حزب اللہ گائیڈڈ میزائل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چند روز قبل لبنان میں حزب اللہ کی وزارت اطلاعات کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام حزب اللہ نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔
اسرائیل نے بھی گزشتہ ہفتے حزب اللہ پر لبنان کے علاقے بیکا میں میزائل فیکٹری کی تعمیر کا الزام عائد کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ ایران حزب اللہ کے تعاون سے ایک منصوبے کے مطابق گائیڈڈ میزائل لبنان سمگل کر رہا ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان میں ہتھیاروں کی کوئی فیکٹری تعمیر نہیں کر رہا۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کی جانب سے شہریوں کے بیچ ہتھیاروں کے گوداموں کے مقامات کو بے نقاب کیا تھا۔ فوج نے نقشوں اور تصاویر کی مدد سے رہائشی عمارتوں کے نیچے زیر زمین ڈپوؤں کا تعین کیا تھا۔
یاد رہے کہ اللیکی، الجناح اور الشویفات کے علاقوں میں واقع ان عمارتوں میں 50 خاندان رہتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لبنان میں حالیہ عرصے میں ہونے والے دھماکوں سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ حزب اللہ ملیشیا لبنانیوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal