NPG Media

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار

استنبول: (این پی جی میڈیا) ترکی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے 15 جاسوس گرفتار کر لیے۔
روزنامہ ترک اخبار صباح کے مطابق ترک فورسز نے ایک مہینہ قبل ان موساد کے مشتبہ 15 جاسوس گرفتار کیا تھا انہوں نے غیر ملکی طلبہ اور ملکی شہریوں کے بارے میں موساد کو معلومات دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔
حکومت کے حامی روزنامے نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔
اخبار نے مزید بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی تقریباً ایک سال تک ، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal