NPG Media

ملک بھر میں پیر سے تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل گئے

Photo Credit: Arab News PK

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے  11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں ۔

اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث  ایک دن کا وقفہ ختم  کردیا گیا ہے اور اب بچے پورا ہفتہ اسکول جائيں گے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal