NPG Media

سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

نیویارک: نامور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے 2021 کے اوائل میں تین نمایاں بڑی تبدیلیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میں واٹس ایپ ویب پر کال اور ویڈیو کال کی سہولت فراہم کردی جائے گی اور اس سروس کو متعارف کروانے کے بعد واٹس ایپ ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن زوم اور گوگل میٹ کی ٹکر پر آسکتا ہے۔

واٹس ایپ کی شرائط میں تبدیلی آئندہ سال فروری تک متوقع ہے اس حوالے سے کوئی واضح تبدیلیوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم تمام صارفین پر ان شرائط کو تسلیم کرنا لازم ہوگا۔

آئندہ سال بیٹا آئی او ایس کی اپڈیٹ کے بعد واٹس ایپ میں ایک سے زیادہ ویڈیوز اور تصاویر پیسٹ کی جاسکیں گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal