NPG Media

لیڈی ڈیانا کی زندگی پر مبنی فلم (اسپینسر)کا ٹریلر جاری

برطانیہ(این پی جی میڈیا):برطانوی شہزادہ ولیم اور ہیری کی والدہ لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’اسپینسر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں ان کی ازدواجی زندگی کے آخری ایام کو دکھایا گیا ہے۔

’اسپینسر‘ کے ٹریلر کو فرانس میں آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں ہی شروع ہونے والے وینس فلم فیسٹیول سے چند دن قبل ہی جاری کیا گیا ہے۔

وینس فلم فیسٹیول میں مذکورہ فلم کا ورلڈ پریمیئر منعقد کیا جائے گا جب کہ اسے رواں برس نومبر میں سینما گھروں میں ریلیز کردیا جائے گا۔جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں صرف لیڈی ڈیانا کی ازدواجی زندگی کو ختم کرنے کے مسئلے کو دکھایا جائے گا۔

فلم کی ٹیم نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ ’اسپینسر‘ کی کہانی لیڈی ڈیانا کی شادی اور طلاق کے معاملے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں انہیں والدہ کے روپ میں دکھائے جانے سمیت ان کی زندگی کے ابتدائی چند سال بھی دکھائے جائیں گے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal