NPG Media

ہتھیار ڈالنا میری فطرت میں نہیں،اس کی بجائے مرنا پسند کروں گا،احمد مسعود

وادی پنجشیر(این پی جی میڈیا): افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے خلاف مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے کہا ہے کہ ہتھیار ڈالنے کا لفظ میری لغت میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے آگے ہتھیار ڈالنے کے بجائے مرنا پسند کروں گا۔

افغانستان کے سابق جہادی کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود نے یہ بات فرانس کے ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے۔

احمد مسعود نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے کہ جب طالبان نے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وادی پنجشیر کو بھی چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے۔ اسی دوران ان کے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں احمد شاہ مسعود کا بیٹا ہوں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ہزاروں افراد وادی پنجشیر میں قومی مزاحمتی محاذ میں شامل ہو رہے ہیں۔

فرانسیسی جریدے کی جانب سے جب مذاکرات کے حوالے سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم بات کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگوں میں بات چیت ہوتی ہے اور میرے والد بھی ہمیشہ اپنے دشمنوں سے بات کرتے تھے۔احمد مسعود نے اس ضمن میں نہایت واضح طور پر کہا کہ وہ نئے افغان حکمرانوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کی تاریخی غلطیاں نہیں بھول سکتا ہوں۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ جن سے 8 دن پہلے اسلحہ مانگا تھا تو انہوں نے انکار کردیا تھا مگر آج وہی ہتھیار، اسلحہ، ہیلی کاپٹرز اور ٹینک طالبان کے پاس پہنچ گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal