NPG Media

کابل سے یوکرائن جانے والا طیارہ ہائی جیک

کابل (این پی جی میڈیا):یوکرائن کے مسافر طیارے کو کابل سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ہائی جیک کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرائن کا طیارہ یوکرینی باشندوں کو نکالنے کے لیے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا تھا لیکن اسے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ مبینہ اغواکار طیارے کو گزشتہ اتوار کو ایران لے گئے۔

روسی خبر ایجنسی نے یوکرائن کے ڈپٹی وزیر خارجہ سے بتایا ہے کہ طیارہ کابل میں یوکرائن کے پھنسے ہوئے شہریوں کو لینے کے لیے گیا تھا، لیکن طیارہ نامعلوم مسافروں کو لے کر ایران کی طرف گیا ہے۔

ڈپٹی وزیر خارجہ یوکرائن کے مطابق شہریوں کو نکالنے کی ہماری 3 کوششیں نا کام ہوئیں۔ ہمارے شہریوں کو کابل ایئر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ایران نے یوکرائن کے طیارے کی اپنی حدود میں داخل ہونے کی تردید کردی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal