NPG Media

وادیِ پنجشیر کےقبضے کے لئے طالبان اور مزاحمتی افواج کی لڑائی شروع

کابل(این پی جی میڈیا):وادی پنجشیر پر قبضے کے لیے طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان جنگجوکمانڈر قاری فصیح الدین لڑائی کی قیادت کر رہے ہیں۔

نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو ماردیا گیا ہے تاہم طالبان نے شمالی مزاحمتی فوج کے 300 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔

دوسری جانب افغان رہنما امراللہ صالح کا کہناہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن طالبان کو اس سے قبل اندراب وادی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، مزاحمتی افواج نے سالنگ ہائی وے بند کر دی ہے۔

طالبان نے امراللہ صالح کے تازہ ترین بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کو برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ وہ اپنے جنگجوؤں کے ساتھ بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal