NPG Media

دوسرا ٹیسٹ کا پہلا روز: شاہین نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے

(این پی جی میڈیا)
جمیکا: کنگسٹن میں ہونے والے دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنالیے ہیں
روشنی کم ہونے کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل جلد ختم کر دیا گیا
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم گر کر سنبھل گئی۔ پہلے ہی اوور میں اوپنر عابد علی ایک رن بنا کر وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ عمران بٹ بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے
ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کر دیں
کپتان بابر اعظم 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فواد عالم نے 76 رنز اسکور کیے اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے
پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں پر 212 رنز بنالیے ہیں جبکہ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal