NPG Media

امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک شخص افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی نکلا

کابل(این پی جی میڈیا): امریکی طیارے سے گر کرہلاک ہونے والا ایک شخص افغان فٹ بال ٹیم کا کھلاڑی تھا۔

اُنیس سالہ ذکی انوری افغانستان کی جونیئر قومی ٹیم کے لیے کھیلتے تھے۔ وہ پیر کے روز کابل ائیرپورٹ پر امریکی طیارے سے گرنے کے بعد چل بسے تھے۔ افغانستان کے محکمہ برائے کھیل و جسمانی تعلیم نے ذکی انوری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کے لیے دعا کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد عوام کی اکثریت خوف اور دہشت کا شکار ہو گئی، افغان شہریوں کی جانب سے بیرون ملک جانے کی کوشش کے دوران امریکی طیارے پر لٹکنے والے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal