NPG Media

تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے،بھارتی اداکارہ عرشی خان

ممبئ(این پی جی میڈیا):بھارتی اداکارہ عرشی خان نے کہا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان کی بجائے افغانستان سے ہے، ان کو یہ وضاحت تب دینا پڑی جب بھارتی فینز کی جانب سے پاکستانی قرار دینے پر پیش کرنا پڑی۔

اداکارہ کا مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ مجھے میری شہریت سے متعلق سوال کرتے ہوئے نشانہ بناتے اور سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں، بھارت میں لوگ مجھے پاکستانی سمجھتے ہیں جبکہ میں بھارت میں رہتی اور ہر لحاظ سے بھارتی ہوں اور میرے پاس بھارتی ہونے کا ہر طرح کا ثبوت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں افغانی پٹھان ہوں،میرے دادا افغانستان سے ہجرت کر کے بھارت آئے اور بھوپال کو مسکن بنایا جہاں وہ بطورجیلر فرائض انجامدے چکے ہیں ۔ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ نے خود کو بنیادی طور پر افغانی قرار دیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ صرف 4 سال کی تھیں جب ان کا خاندان بھارت منتقل ہو گیا تھا۔

عرشی خان سے متعلق حالیہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب انہوں نے بھارتی یوم آزادی کے موقع پر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر علامہ اقبال کی مشہور نظم” لب پہ آتی ہے دعا ” پڑھ کر بھارتیوں کو مبارکباد دی جس پر بھارتی عوام نے انہیں پاکستانی کہنا شروع کر دیااور تنقید کا نشانہ بنایا۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal