NPG Media

واپڈا کا ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام

ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نواز دیا۔

واپڈا ہاؤس لاہور میں ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جیولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹنگ میں پانچویں نمبر پر آنے والے طلحہ طالب کو پچیس پچیس لاکھ روپے کےانعامی چیک دئیے گئے۔ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔ جونیئر ٹینس چیمپیئن ابوبکر طلحہ کو پچاس ہزار کا چیک دیا گیا۔

چئیرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ادارے کو اولمپکس میں نمیاں کارکردگی دکھانے والے ان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ ارشد ندیم اور طلحہ طالب پر فخر ہے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے دنیا میں پاکستان کا پرچم لہرایا۔ دونوں اتھلیٹس نے محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی کا دکھائی ۔ پاکستان واپڈا کھلاڑیوں کی بہبود اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اس موقع پر ارشد ند یم اور طلحہ طالب کا کہنا تھا کہ حوصلہ افزائی کرنے پر چییرمین واپڈا کا شکر گزار ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی سے مستقبل میں مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal