NPG Media

ترکی میں آگ کے بعد اب سیلاب نے بھی تبای مچا دی

ترکی (این پی جی میڈیا ):ترکی میں آگ کے بعد سیلاب سے تباہی،مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 1700 سے زائد افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترکی کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئی اور کافی نقصان بھی ہوا۔

سیلابی پانی کی وجہ سے راستے بند ہونے کے سبب لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ سیلابی ریلے کے فوراً بعد تمام متعلقہ اداروں نے اپنے عملے اور گاڑیوں کی مدد سے سیلاب زدہ علاقے کے عوام کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 300 سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب میں پھنسے افراد کو کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ترک صدر(رجب طیب اردگان ) بارتین، سینوپ اور کستامونو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتِ حال پر پریشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ترکی اس وقت بدترین ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے اوراسے رواں ماہ دوسری قدرتی آفت سیلاب کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ساحلی خطوں میں دو ہفتے تک جنگلات میں لگنے والی آگ نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا تھا۔

ترکی کی وزارت جنگلات کے مطابق 35 صوبوں کے مختلف جنگلات میں 129 مقامات پر آگ نے تباہی مچائی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal