NPG Media

ہالی وڈ اداکار (دی راک) دن میں کتنی بار نہاتے ہیں ؟

امریکا (ایں پی جی میڈیا):سابق ریسلر اور ہالی ووڈ فلموں کے اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے کہا ہے کہ وہ دن میں تین مرتبہ نہاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب یہ بحث چھڑی کہ کون دن میں کتنی مرتبہ نہاتا ہے تو سابق ریسلر اور ہالی ووڈ فلموں کے اداکار 49 سالہ ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ دن میں تین مرتبہ نہاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کیٹیگری میں نہیں ہوں جو روزانہ نہیں نہاتے بلکہ وہ صبح اٹھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے نہاتے ہیں پھر کام پر جانے سے قبل اور ورزش کے بعد نہاتے ہیں اور کام سے واپس آنے کے بعد گرم پانی سے نہاتے ہیں۔

دی راک نے کہا کہ میں ان سے بلکل الٹ ہوں جو روزانہ نہیں نہاتے اور ان کا کہنا ہے کہ روز نہانا صحت کے لئے اچھا ہوتا ہے اور انسان تروتازہ رہتا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -پیر، 27 جون ، 2022

rashid afzaal