گوجرانوالہ میں گاہکوں سے پہلے ربڑی ملا دودھ چوہوں نے پی لیا،پھر اسی برتن سے کس کس کو دودھ فروخت ہوا، پتہ نہ چلا۔
پتیلے میں منہ ڈالے تین چوہوں کی ربڑی ملا دودھ پینے کی ویڈیو گوجرانوالہ کے نکا چوک میں واقع ایک دکان کی ہے۔
وڈیو وائرل ہوئی تو دکاندار اپنی دکان بند کرکے فرار ہوگیا لیکن ویڈیو دیکھنے کے باوجود فوڈ اتھارٹی نے دکاندار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور یہ بھی تحقیق نہیں کروائی گئی کہ دودھ کن شہریوں نے پیا ہے۔
فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب خان کا کہنا ہے کہ دکاندار کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت ہی موصول نہیں ہوئی، کوئی شکایت آئی تو کارروائی کی جائے گی۔؎