NPG Media

چینی خلائی گاڑی کی مریخ پر اترنے کی ویڈیو جاری

چین کے خلائی تحقیق کے ادارے سپیس ایجنسی نے اپنی خلائی گاڑی ژورونگ روور کے مریخ کی سطح پر اترنے کی ویڈیو جاری کردی، یہ تصاویر ایک وائرلیس کیمرے کے ذریعہ حاصل کی گئیں جو اس روبوٹ نے مریخ کی سطح پر رکھا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مئی میں میڈیا کے لیے جاری کی جانے والی تصاویر میں ژورونگ کی لینڈنگ کے تمام مراحل شامل ہیں، جن میں اس کے پیراشوٹ سسٹم کو لانچ کرنے اور اس کی لینڈنگ کے لمحات بھی شامل ہیں، چھ پہیوں والا یہ روبوٹ مریخ کے ایک ایسے خطے پر تحقیق کر رہا ہے جو یوٹوپیا پلینیٹیا کے نام سے جانا جاتا ہے، چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی (سی این ایس اے) نے کہاکہ ژورونگ نے مریخ کے حساب سے 236 ملین کا فاصلہ طے کیا ہے، سول یعنی مریخی دن زمین کے دن سے تھوڑا بڑا یعنی 24 گھنٹے اور 39 منٹ کا ہوتا ہے، تازہ ترین ویڈیوز سرخ سیارے کے گرد مدار میں موجود چینی سیارے تیانون کے توسط سے زمین پر پہنچائی گئیں۔

سی این ایس اے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ مریخ کے مدار میں موجود خلائی گاڑی اور خود روور اچھی حالت میں ہیں، وہ مریخ سے (کیمونسٹ) پارٹی اور مادر وطن کو بحفاظت اطلاعات بھیج رہا ہے اور دونوں پارٹی کے 100ویں تاسیس کے موقع پر اس آپریشن کے لیے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یکم جولائی کو چین کی کمیونسٹ پارٹی اپنے قیام کی 100 ویں سالگرہ منائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal