NPG Media

بچے کی بکرے کیساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل، دیکھنے والوں کی عقل دنگ

آپ نے انسانوں کو تو کرکٹ ،ہاکی،سکواش،بیڈمنٹن اور فٹبال سمیت بہت سے دیگر کھیل کھیلتے یقینا دیکھا ہو گا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی بکرے کو فٹبال کھیلتے دیکھا ہے وہ بھی اتنی مہارت سے کہ دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جائے ۔سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن یہ انوکھی نوعیت کی ویڈیو یقینا داد دینے پر مجبور کرتی ہے۔

جی ہاں، خیبرپختونخوا کے علاقے میں بچے کی بکرے کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی بکرا جس مہارت سے بچے کو بال پاس کرتا ہے دیکھ کر داد دینے کو دل کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ بال کو بکرے کی جانب اچھالتا ہے اور بکرا دو ٹانگوں پر کھڑا ہو کر اپنے سر سے بال کو ہٹ کرتا ہے جو بچہ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے اور ایک یا دو بار نہیں بلکہ ہر مرتبہ بچے کی جانب سے پھینکی بال کو بکرا بڑی سرعت اور پورے اعتماد کے ساتھ اس عمل کو دہراتا ہے۔

اس ویڈیو کو سینکڑوں لوگ لائکس اور ری ٹوئٹ کر چکے ہیں اور اپنی پسندیدگی کااظہار کر رہے ہیں ،ایک صارف فریدہ بخاری کاکہناہے کہ میں فیصلہ نہیں کر سکی کہ کون زیادہ خوبصورت ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal