NPG Media

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پھر پابندی لگا دی گئی

فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی، پی ٹی اے کو ٹک ٹاک فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ ٹک ٹاک پر پابندی کے متعلق درخواست عدالت نے پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست پر فیصلے تک ٹک ٹاک ایپلیکیشن معطل رہے گی، عدالت کا حکم ٹک ٹاک چلانے والوں کو فحش کانٹیکٹ نہ چلانے کو کہا گیا لیکن بہتری نہیں ہوئی۔

وکیل درخواست گزار بیرسٹر اسد اشفاق نے عدالت میں بتایا کہ پی ٹی اے سے بھی شکایت کی لیکن جواب نہیں ملا، ٹک ٹاک وڈیوز سے فحاشی پھیل رہی ہے، اایسی وڈیو چلائی جاتی ہیں جو ملکی ثقافت اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں ، ٹک ٹاک پر حال ہی میں ہم جنس پرستی کو فخریہ پیش کیا جا رہا ہے۔ٹک ٹاک بندش کی درخواست کامران مجیب نے دائر کی تھی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے بھی کئی بار رجوع کیا لیکن شکایت نہیں سنی گئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی ٹک ٹاک کو پاکستان میں دو بار بند کیا جا چکا ہے، پہلی بار پی ٹی اے نے اور دوسری بار پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal